عائشہ عقبیٰ ملک جسے پہلےعائشہ خان کے نام سے جانا جاتا تھا ایک خوبصورت سابق پاکستانی اداکارہ ہیں۔ عائشہ نے کئی سپر ہٹ ڈرامہ سیریل میں کام کیا ہے۔ مگر میجر عقبیٰ حدید سے شادی کے بعد انہوں نے شوبز اندسٹری کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا۔
عائشہ خان کے شوہرعقبہ حدید ملک پاکستانی فوج میں میجر کے عہدے پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جبکہ عائشہ کی ساس عاصمہ قدیر پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے ہیں۔ شادی کے بعد عائشہ اور عقبیٰ حدید کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ جس کا نام انہوں نے ماہنور رکھا ہے۔
عائشہ خان نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں تقریباً بیس سال کام کیا ہے۔ وہ بہت سے ڈرامہ سیریلز میں نظر آ چکی ہیں۔ ان کی مشہور ڈراموں میں من مائل اور مجھے خدا پر یقیں ہے جیسے بڑے پراجیکٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پاکستانی فلموں جیسے وار، جوانی پھر نہیں آنی، اور ابھی تو میں جوان ہوں میں بھی نظر آچکی ہیں۔
آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کے ساتھ عائشہ خان کی اپنی فیملی کے ساتھ کچھ تصاویر شئیر کرنگے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کو عائشہ خان کی یہ تصاویر بے حد پسند آئیں گی۔ ہمیں تصاویر بہت پسند ہیں اور ہم ان کی فیملی کے لیے مزید خوشیوں اور اکٹھے رہنے کی خواہش کرتے ہیں۔







آپ کو سابق اداکارہ عائشہ خان کی اپنے شوہر اور بیٹی ماہ نور کے ساتھ یہ تصاویر کیسی لگی؟ برائے مہربانی اپنی رائے نیچے کمنٹ سیکشن میں دینا مت بھولئے گا